کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اینٹی کرپشن سائوتھ کے دفتر میں دو افسران کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا پیش آیا۔ واقعے میں ڈپٹی ڈائریکٹر عمر فاروق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران شیخ آپس میں الجھ گئے۔
ذرائع کے مطابق عمران شیخ کو پہلے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس پر وہ شدید غصے میں آگئے اور دھمکیاں دینے لگے۔ واقعے کے بعد اینٹی کرپشن کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں عمران شیخ کے خلاف میٹھادر تھانے میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
مقدمے میں عمران شیخ پر جان سے مارنے کی دھمکی دینا، سرکاری کام میں مداخلت اور دیگر دفعات عائد کی گئی ہیں۔ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


