کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کیٹی بندر کے قریب شکار کے لیے جانے والی کشتی الٹنے سے 8 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔
حادثے میں زخمی اور لاپتا ہونے والے افراد سمندر میں پرندوں کے شکار کے لیے کراچی سے گئے تھے۔ مقامی ماہی گیروں کی فوری کارروائی سے 6 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، تاہم 2 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ تیز لہریں اور خراب موسم بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ مقامی ماہی گیر لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔


