کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ٹیپو سلطان روڈ کے قریب واقع ایک معروف ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ریسٹورنٹ کی عمارت سے شدید دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
تاحال آگ لگنے کی وجوہات اور کسی ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے متعلق کوئی حتمی تصدیق سامنے نہیں آ سکی۔ حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔


