43

شاہ فیصل کالونی میں خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شاہ فیصل کالونی پانچ نمبر، عباسہ مسجد الشفاء کلینک کے قریب ایک گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

لاش کی شناخت مریم تبسّم، زوجہ احمد، 19 سالہ کے نام سے ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق، رواں ماہ جنوری 2026 کے صرف 12 دنوں میں کراچی شہر سے 3 خواتین سمیت مجموعی طور پر 6 افراد کی پھندا لگی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، جس نے شہر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں