کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضانقشبندی نے کہا ہے کہہ اہلسنت ملک بنانیوالے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنےکی مکمل صلاحیت رکھتےہیں،اہلسنت کو ایک لڑی میں پرونے کیلئے اپنے شہداء قائدین کے نقش قدم پر گامزن ہیں،معاشرے کو حقیقی فلاحی معاشرہ بنانےکیلئےحضورسرورکائنات کےاحکامات پر مکمل عمل کرنا ہوگا، عشق مصطفی ﷺ کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا حکمران خوف خدااورعشق رسول سےسرشارہوکرجدوجہد کریں تومعاشی عدم استحکام اور دیگر مسائل کے دلدل سے نکلا جاسکتا ہے، سیکولر لادینی قوتیں ملک میں مغربی کلچر و ثقافت کو فروغ دے کر معاشرے میں بے حیائی کو فروغ دینا چاہتی ہے،ملک میں نظام عدل نہ ہونے کے باعث لاقانونیت کاراج ہے،انتہا پسندی،اقربا پروری لوٹ کھسوٹ کےنظام نےملک کومعاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے،ملک میں تمام مسائل کے حل کیلئے نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ ناگزیر ہوچکا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی رہنماؤں،کراچی رابطہ کمیٹی کےارکان سےخطاب کرتےہوئے کیا،اجلاس میں نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری، مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ،محمد مبین قادری،محمد آفتاب قادری،محمد سلیم قادری مرکزی رابطہ کمیٹی کے غلام مرتضیٰ قادری،ظہیر الحسن قادری کراچی رابطہ کمیٹی کے محمد فرقان قادری،عارف منصوری،محمد عالم قادری،سیدرضا باپو،بلال رضا بھٹی،شہزاد آرائیں،عمران سعیدی ودیگر موجود تھے،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ملک میں تمام مسائل کے حل کیلئے نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ ناگزیر ہوچکا ہے، جب تک ملک میں نظام مصطفیﷺ کا نفاذ نافذ نہیں ہوگا عدل و انصاف کی بالادستی قائم نہیں ہوسکتی، حضور ﷺ نے نظام عدل قائم کیا ریاست مدینہ میں عدل انصاف کا بول بالا تھا امیر و غریب کو انصاف ملتا تھا، پا یہود و نصاریٰ ہمیں معاشرتی تباہی اور اخلاقی بربادی کے دلدل میں دھنسانا چاہتے ہیں ملک کو معاشی عدم استحکام سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کو یکجان ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی،کرپشن واقرباء پروری نے ملک کو معاشی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے تو اقرباء پروری،کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا،سیاست معاشرے سے برائی ختم کرنے اور عوام کو ان کے حقوق مہیا کرنے کا نام ہے،حکمران معاشرے سے برائی ختم کرنے کی بجائے چپ تھامے ہوئے ہیں اور عوامی مسائل حل کرنے سے منہ چرارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ عوام کی فلاح وبہبود عدل وانصاف اور جمہوری حقوق مہیا کرنے کیلئے اقدامات کرئے،عوام کو ریلیف فراہم کرکے ہی ملک کی ترقی وخوشحالی کی طرف گامزن کیا جاسکتا ہے۔
71


