76

ایف آئی اے نے برطانیہ کے جعلی شیئر کوڈ سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے ایک مسافر کی جانب سے برطانیہ کے جعلی شیئر کوڈ کے ذریعے بیرون ملک سفر کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق محمد عمران کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ نمبر PC-131 کے ذریعے ترکی جا رہا تھا، جہاں اس نے ترکی کے ای ویزا کے حصول کے لیے برطانیہ کا ای ویزا شیئر کوڈ استعمال کیا۔ تاہم، امیگریشن کلیئرنس کے دوران اس کا پیش کردہ برطانیہ کا شیئر کوڈ جعلی ثابت ہوا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم نے یو کے شیئر کوڈ جعلی نکاح نامے کی بنیاد پر حاصل کیا۔

ملزم سے برآمد ہونے والے شواہد میں اونیزے قریشی نامی خاتون کے ساتھ جعلی ایڈیٹ شدہ تصاویر بھی شامل ہیں۔ ملزم نے یہ تمام دستاویزات اور ٹکٹس لاہور کے مختلف ایجنٹوں کے ذریعے تیار کروائیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے 70 لاکھ روپے کے عوض دستاویزات تیار کروائیں، جن میں سے 35 لاکھ روپے پہلے ہی ادا کیے جا چکے تھے۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کی شادی 2014 سے سمیرا خاتون کے ساتھ ہے اور اس کے چار بچے ہیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں