72

کراچی ایسٹ کے رینٹ کنٹرولر کو فلیٹ کی ملکیت سے متعلق رپورٹ پیش

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صائمہ ریزیڈنسی کی انتظامیہ (ایس ایس بلڈرز) نے کراچی ایسٹ کے دفترِ رینٹ کنٹرولر کو فلیٹ نمبر 1305/A، 13ویں منزل، صائمہ ریزیڈنسی کی ملکیت سے متعلق تصدیقی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے رینٹ کنٹرولر کراچی ایسٹ کے خط نمبر 02/2026/Report/Karachi مورخہ 5 جنوری 2026 کے جواب میں، رینٹ کیس نمبر 03 آف 2025 کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مہفوظ علی ولد صادق علی (شناختی کارڈ نمبر 42501-7072290-7) مذکورہ فلیٹ کے باقاعدہ خریدار اور قانونی مالک ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے جمع کرایا گیا قبضہ نامہ مورخہ 2 اگست 2022 اور دیگر تمام الاٹمنٹ و منتقلی کے دستاویزات ایس ایس بلڈرز کے ریکارڈ کے مطابق درست، مستند اور اصل ہیں، جو اسی دفتر سے جاری کیے گئے تھے۔

انتظامیہ نے مزید واضح کیا کہ مذکورہ فلیٹ کے حوالے سے ملکیت کی تمام قانونی شرائط پوری کی جا چکی ہیں اور ریکارڈ کے مطابق اس یونٹ پر کسی قسم کا کوئی دعویٰ یا بوجھ (انکمبرنس) موجود نہیں ہے۔رپورٹ رینٹ کنٹرولر آفس کو آئندہ کارروائی کے لیے ارسال کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں