65

سندھی مسلم سوسائٹی میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات، کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزامات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھی مسلم سوسائٹی کے پلاٹ نمبر 88، بلاک A، اسٹریٹ نمبر 4 پر بیسمنٹ، گراؤنڈ اور دو منزلہ کمرشل فلیٹس و پورشن پر مشتمل مبینہ غیر قانونی تعمیرات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ تعمیرات قواعد و ضوابط کے برخلاف کی جا رہی ہیں اور الزام ہے کہ اس غیر قانونی تعمیر کی مبینہ سربراہی نیاز احمد لغاری خود کر رہے ہیں، جبکہ کروڑوں روپے رشوت کے عوض تعمیراتی کام مکمل کروایا جا رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے باعث نہ صرف علاقے کا انفراسٹرکچر متاثر ہو رہا ہے بلکہ ٹریفک، سیوریج اور دیگر شہری مسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے فوری نوٹس لے کر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کریں۔

دوسری جانب اس معاملے پر نامزد شخص یا متعلقہ محکموں کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آ سکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو یہ غیر قانونی تعمیرات مستقبل میں بڑے حادثات کا سبب بن سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں