امہ عائشہ فاؤنڈیشن پاکستا ن سماجی خدمات میںپیش پیش ہے علی محمد صدیقی شجر دوست

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) امہ عائشہ فاو¿نڈیشن پاکستان ڈے اورچیئر پرسن شمع علی کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کے انعقاد کیا گیا جس میںچیئر مین سب دوست فاﺅنڈیشن پاکستان کے علی محمد صدیقی شجر دوست،چیئرمین صراط مستقیم ویلفیئر ٹرسٹ مزمل ملک،سید سلیم اللہ،صحافی اورسماجی رہنما فیض احمد خان ، مہتاب وارثی اورنگی والے غریب نواز ویلفیئر، فخر اورنگی ، اورنگی ٹاو¿ن کا قیمتی سرمایہ اور دیگر سماجی رہنماﺅں نے شرکت کی اس موقع پرچیئر مین سب دوست فاﺅنڈیشن پاکستان کے علی محمد صدیقی شجر دوست نے چیئر پرسن شمع علی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ امہ عائشہ فاو¿نڈیشن پاکستا ن سماجی خدمات میںپیش پیش ہے انہوںنے کہاکہ امہ عائشہ فاو¿نڈیشن پاکستان کی چیئر پرسن شمع علی کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ہم دل کی گہرائیوں سے ا±ن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیںانہوں نے جس خلوص، محنت اور عزم کے ساتھ معاشرے کے محروم طبقے کے لیے کام کیا وہ واقعی قابلِ ستائش ہے ان کی قیادت میں ادارہ نہ صرف ترقی کی راہ پر گامزن ہوا بلکہ بے شمار ضرورت مندوں کی زندگیوں میں بہتری آئی علی محمد صدیقی شجر دوست نے کہاکہ شمع علی کی کا جذبہ خدمت، انسانیت سے محبت اور ہر دلعزیز شخصیت ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشیاں اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے اس موقع پرچیئر پرسن شمع علی نے تقریب میں شریک تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ امہ عائشہ فاو¿نڈیشن پاکستان انسانیت کی خدمت پر معمور ہے تقریب میں شرکت کرنے والے سماجی رہنما اپنا قیمتی وقت نکال کر تقریب میں شامل ہوئے جس کےلئے ان کی بے حد مشکور ہوں جبکہ جو سماجی رہنما اپنی ذاتی مصروفیات یا مجبوری کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے ان کے اعزاز میں بہت جلد ایک تقریب اور رکھی جائے گی کیونکہ یقیناََ وہ سب اورنگی ٹاو¿ن کے چمکتے چاندہیں انہوںنے کہاکہ میں اپنی سالگرہ کی اس خوبصورت تقریب کے موقع پر آپ سب کی محبت، دعاﺅں اور حوصلہ افزائی پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں امہ عائشہ فاو¿نڈیشن پاکستان صرف میری نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے اور آپ سب کی بے لوث حمایت کے بغیر یہ سفر ممکن نہیں ہوتا شمع علی نے کہاکہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے خدمتِ خلق کا ذریعہ بنایا، اور میری ہمیشہ یہی کوشش رہے گی کہ میں اپنی تمام تر صلاحیتیں ان لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کروں جو ہماری توجہ کے سب سے زیادہ مستحق ہیں آپ سب کی دعاو¿ں اور تعاون کے ساتھ ہم انشاءاللہ مزید کامیابیوں کی جانب بڑھتے رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں