60

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرنے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ کراسٹریٹجک پلان پر عمل درآمد کا مطالبہ کر دیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد خان نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں کراچی اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ پلان 2020 (KSDP 2020) پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں طحہ احمد خان نے کہا کہ کے ایس ڈی پی 2020 کو 2007 میں منظور اور 2018 میں گزٹ کیا گیا، یہ کراچی کی ترقی کی بنیادی دستاویز ہے، اور اس پر عمل نہ ہونا شہریوں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ انہوں نے اسے آئینی اور انتظامی ناکامی قرار دیا اور سنگین انتظامی غفلت قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کے تعین کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی بقا کے لیے KSDP 2020 پر عملدرآمد لازمی ہے اور تمام متعلقہ ادارے اس منصوبے کے مطابق کام کریں۔ انہوں نے کے ایس ڈی پی 2020 سے متصادم فیصلوں اور احکامات کو فوری واپس لینے اور منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

خط میں طحہ احمد خان نے وزیراعلیٰ سندھ سے واضح ٹائم لائن کے ساتھ KSDP 2020 پر عملدرآمد کی پیش رفت رپورٹ فوری جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں