57

شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عدالت نے شراب برآمدگی کے کیس میں مسلسل عدم پیشی پر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا ہے اور اس کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں۔

عدالت کے مطابق علی امین کی مسلسل غیر حاضری کے باعث قانونی کارروائی آگے بڑھانے کے لیے اسے اشتہاری قرار دینا ناگزیر تھا۔ وارنٹ گرفتاری کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے تاکہ اسے عدالت میں پیش کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد اس کی گرفتاری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں