66

نارتھ کراچی ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات عروج پر، بلڈر اور اہلکار کی سرپرستی کا الزام

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات دوبارہ سر اٹھانے لگیں۔ پلاٹ نمبر B-223 اور B-224 سیکٹر 11B میں جعلی بلڈر سہیل کالا کے تحت نقشے کے برعکس غیر قانونی کمرشل تعمیرات جاری ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق سہیل کالا نارتھ کراچی میں کئی سو غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہے اور اس وقت بھی سیکٹر 11B کے پلاٹ نمبر B-44 پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گراؤنڈ پلس ون پلس پنٹ ہاؤس تعمیر کر رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بلڈنگ انسپکٹر عاطف شیروانی نے پورے نارتھ کراچی ٹاؤن میں اس غیر قانونی سرگرمی کو سہارا دیا ہوا ہے اور سہیل کالا کی مکمل سرپرستی کر رہا ہے۔

نارتھ کراچی کے سروے میں مزید کئی درجن غیر قانونی تعمیرات سامنے آئی ہیں، جن کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں اور متعلقہ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں