کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے 14 رکنی وفد نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کی۔
وفد کی قیادت صدر کاٹی اکرام راجپوت نے کی، جبکہ دیگر اراکین میں سردار فہد یعقوب، خالد تواب، زبیر جھایا اور دیگر شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کو انسپکٹر جنرل آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وفد نے کہا کہ ہم آپ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بخوبی جانتے ہیں اور مکمل یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں سندھ پولیس کی نیک نامی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے سندھ پولیس کو ہر ممکن تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی بھی کرائی۔


