کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے منصوبے کے تحت قائدآباد انٹرچینج پر گارڈرز کی تنصیب کے باعث 3 اور 4 جنوری 2026 کو صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک مرغی خانہ پل (N-5) دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
اس دوران متبادل انتظامات کے تحت اسٹیل مل سے آنے والی ٹریفک کو ملیر ایکسپریس وے کے ریمپس کے ذریعے گزارا جائے گا، جبکہ ایئرپورٹ سے اسٹیل مل جانے والی ٹریفک کے لیے انور بلوچ ہوٹل کے قریب دریائی بیڈ پر عارضی راستہ فراہم کیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک اہلکاروں سے تعاون کریں اور تازہ ترین صورتحال کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ایف ایم 88.6 سے رابطے میں رہیں۔


