تمام مکتبہ فکر نے کل 26 اپریل کو مکمل پر امن شیٹرڈوان ہرٹال پر متفقہ فیصلہ

سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو)سرگودھا کے تاجروں سمیت تمام مکتبہ فکر نے کل 26 اپریل کو مکمل پر امن شیٹرڈوان ہرٹال پر متفقہ، ریلیاں اور احتجاجی کمپ بھی لگانے جانے کا فیصلہ، تفیصلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کا اہم اجلاس زیر صدرات صدر شیخ ندیم خاور سرگودھا جمخانہ کلب منعقد ہوا،جسمیں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پوری پاکستانی قوم، بالخصوص تاجر برادری، فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہے۔یہ وقت اتحاد، اخوت اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو اجاگر کرنے کا ہے، اور سرگودھا کے تاجر اس پیغام کو دنیا تک پہنچائیں گے کہ ہم مظلوم کے ساتھ اور ظلم کے خلاف ہیں۔فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت میں پاکستان بھر کی تاجر برادری نے مشترکہ 26 اپریل کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا سمیت تمام ذیلی تنظیمیں احتجاجی ریلیاں اور کمپ بھی لگانے گئی ، مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے اجلاس میں جنرل سیکرٹری مرزا محمد سلیمان مغل، سمال چیمبر کے صدر محمد حسن یوسف ،سرگودھا چیمبر کے صدر خواجہ یاسر قیوم، مختار مرزا، سابق صدر سرگودھا چیمبر ساجد حسین تارڑ ،راؤ عبد القیوم، مولانا نور محمد پرستاں، مولانا عاصم اشیفاق قاری عبد الوحید، مولانا نگاہ مصطفے، مولانا عیتق الرحمن ، ڈاکٹر طاہر فاروق، ملک محمود اعوان، میاں اظہار الحق، امیتاز ولی ، مولانا عدنان، اور دیگر تاجر رہنماؤں شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کہا گیا کہ کل بروز ہفتہ 26 اپریل کو مکمل پر امن شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گئی، احتجاجی ریلیاں اور احتجاجی کمپ بھی لگائے جائے گا، سمال چیمبر کے صدر محمد حسن یوسف نے کہاکہ ہمیں غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،کھڑے رہے گئے، خواجہ یاسر قیوم نے کہا کہ ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انکی ہرقسم کی مدد جاری رکھے گئے،راؤ عبد الیقوم نے کہاکہ ہمیں ملکر حالات کا مقابلہ کرنے ہیں ،مقررین نے کہا کہ تاجروں اور عوام سے اپیل ہے کہ اسرائیل کی مصنوعات یا اس کو فائدہ پہنچانے والی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور اپنی دکانوں سے ایسے مال کو فوری ہٹادیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں