کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نئے سال کے پہلے دن سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے کو آئی۔ فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 58 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 713 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کو فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے پر بند ہوا تھا۔
دریں اثنا، چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور یہ 83 روپے گر کر 7 ہزار 635 روپے ہو گئی۔
اس کمی کا اثر صارفین اور سرمایہ کاروں پر فوری طور پر محسوس کیا جا رہا ہے۔


