83

ہمدرد یونیورسٹی کیلئے ایک اور اعزاز، سابق طالبعلم ڈاکٹر سید عامر علی میزان بینک کے صدر مقرر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ہمدرد یونیورسٹی سے 2004میں فارغ التحصیل ہونے والے سابق طالبعلم ڈاکٹر سید عامر علی کو میزان بینک کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔یہ بات یونیورسٹی کی جانب سے منگل کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے۔ڈاکٹر سید عامر علی نے-04 2002میں ہمدرد یونیورسٹی سے ایم بی اے مکمل کیا، جہاں انہیں ان کی شاندار تعلیمی کار کردگی پر گولڈمیڈل سے نوازا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر سید عامر علی ایک CFA چارٹر ہولڈر، ایک چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹ اور قانون میں بیچلر ڈگری کے بھی حامل ہیں۔ وہ ہاورڈ بزنس اسکول کے بھی طالبعلم رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر سید عامر علی ایک تجربہ کار اسلامک بینکنگ پروفیشنل، فنانس، ٹریژری، کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ میں بھی 20سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ کئی اہم ملکی اور غیر ملکی بین الاقوامی تنظیموں میں بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر سید عامر علی نے میزان بینک میں 2006میں شمولیت اختیار کی جہاں انہوں نے کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ گروپ کی قیادت کی۔ وہ 2018میں بینک اسلامی کے صدر اور CEOکی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں