ڈائریکٹر آصف رضوی نے پی آئی بی کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کا گیٹ وے کھول دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈائریکٹر ایسٹ آصف رضوی نے ریٹائرمنٹ کو ہیپی اینڈنگ بنانے کے لیے پی آئی بی کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کا گیٹ وے کھول دیا

پرانے علاقے کی وضع دار لوگوں کی سوسائٹی میں پورشن مافیا کے ڈیرے، 25 سے رہائشی پلاٹوں پر پورشن کا دھندہ جاری

مبینہ طور پر گراونڈ پلس 2 پروجیکٹ کا کرپشن بھاؤ 20 لاکھ روپے رکھا گیا ہے

علاقہ کے شرفاء کا احتجاج، سیاسی پارٹی کے تلنگوں کے ذریعے دبا دیا جاتا ہے

علاقہ مکین نے پی آئی بی کو کنکریٹ کا جنگل بننے سے بچانے کے لیے تعمیراتی قوانین کے ماہر ندیم احمد جمال ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کر لیں، جنہوں نے تقریبا 250پلاٹوں پر ایس بی سی اے میں سیکشن 16 کے تحت اپیلٹ کمیٹی میں اپیل دائر کر دی

30 دن میں اپیلٹ کمیٹی کے سنوائی کر کے ایکشن نہیں لیا تو ایس بی سی اے کی خصوصی عدالت میں کرمنل کیس دائر کر دیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں