اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں یونین کونسلز کی جنرل نشستوں پر بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے جس کے لیے اسلام آباد :کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔

امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 31 دسمبر 2025 کو جاری ہو گی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم سے 6 جنوری 2026 تک ہو گی۔

کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 7 سے 10 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی۔

اپیلوں پر فیصلے 12 سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے جب کہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 16 جنوری کو شائع کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 جنوری مقرر کی گئی ہے اور انتخابی نشانات 19 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں