اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں ویمن پولیس اسلام آباد نے اہم اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن فیز فور، سوک سنٹر میں مبینہ طور پر پولیس سرپرستی میں قائم غیر قانونی مساج سنٹرز پر چھاپے مارے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 23 اور 24 دسمبر کی درمیانی شب کی جانے والی اس کارروائی کے دوران
چھ لڑکیوں سمیت 10 افراد کو قابلِ اعتراض حالت میں گرفتار کیا گیا۔
جن مساج سنٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، ان میں شامل ہیں:
▪️ دی ریڈی اینٹ سپاہ سنٹر
▪️ ایم اینڈ ایم سپاہ اینڈ سیلون
ویمن پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ویمن اسلام آباد میں باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق:
گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے
سہولت کاروں اور ممکنہ نیٹ ورک کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے
غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا
حکام کا کہنا ہے کہ
اسلام آباد میں غیر قانونی، اخلاق باختہ اور قانون سے متصادم سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔


