راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی ائی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے پی ٹی آئی رہنماﺅں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر سمیت عمران خان کی 3 بہنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جارہے تھے کہ پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر انہیں روک لیا۔ حراست میں لیے جانے سے پہلے پی ٹی آئی رہنماﺅں کی پولیس سے بحث اور تکرار ہوئی۔پولیس نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو 7 افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھائے، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن قاسم خان کے وارنٹ گرفتاری دکھائے، پولیس نے احمد خان بچھر، صاحبزادہ حامد رضا کے وارنٹ بھی دکھائے۔ اڈیالہ جیل جانے پر اصرار کرنے اور واپس جانے سے انکار پر پولیس نے عمرایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر سمیت عمران خان کی 3 بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خانم کو حراست میں لے لیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر سے عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے 7 رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا تھا، جنہیں پولیس نے کچھ دیر بعد رہا کردیا۔


