67

ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کردی گئی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ایس این جی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹرعامر طفیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے اور ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے.

انہوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے اس کے علاوہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس قائم کئے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں