اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) نے اسلام آباد اور گردونواح کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف بڑی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
کارروائی کی تفصیلات:
کمپٹیشن کمیشن کے مارکیٹنگ انٹیلی جنس یونٹ نے متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے اشتہارات اور تشہیری مواد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے اور انکوائری کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
غیرقانونی سوسائٹیز:
ترجمان کے مطابق 99 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیرقانونی قرار دیا جا چکا ہے۔ کئی سوسائٹیاں اسلام آباد کے نام کا غلط استعمال کر رہی ہیں جبکہ سی ڈی اے وابستگی اور این او سی کے جھوٹے دعوے بھی سامنے آئے ہیں۔
گمراہ کن تشہیر کے طریقے:
جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال
سہولیات کے غلط دعوے
مشہور شخصیات کو گمراہ کن تشہیر میں استعمال
ڈولپمنٹ چارجز کے نام پر اضافی رقوم وصولی
نامکمل منصوبوں پر غیر حقیقی منافع کے وعدے
قانونی کارروائی:
کمیشن نے واضح کیا کہ گمراہ کن تشہیر “کمپٹیشن ایکٹ” کی خلاف ورزی ہے، جس پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
عوام سے اپیل:
کمپٹیشن کمیشن نے عوام سے شواہد اور شکایات جمع کرانے کی اپیل کی ہے تاکہ ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ جھوٹے اور غلط دعوؤں پر ملوث ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی ہے جب ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے عوام میں بڑھتی ہوئی شکایات کے بعد حکومتی ادارے متحرک ہوئے ہیں۔


