اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری کے سیاحوں کے لیے دو اہم سہولیات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری کے لیے مخصوص ٹرین اور مفت گرین لائن بس سERVICE شروع کی جائے گی۔
انہوں نے مری کے انفراسٹرکچر اور صفائی ستھرائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “اتنا بہتر انفراسٹرکچر اور صاف ستھرا ماحول میں نے اپنی زندگی میں مری سے پہلے کہیں نہیں دیکھا۔”
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ہر ماہ ایک دو بار مری آتے ہیں اور وہ ہمیشہ مری کی ترقی اور خوبصورتی پر انہیں شاباش دیتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خیبر پختونخوا سے مری میں داخل ہوتے ہی صاف ستھرے ماحول اور بہتر انفراسٹرکچر کا واضح فرق محسوس ہوتا ہے۔
یہ نئی ٹرین اور مفت بس سروس سیاحوں کے لیے سفر کو آسان اور پرکشش بنانے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔


