38

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مصالحت کی کوشش، آج ہوگی اہم ملاقات

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی حکومت نے اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت آج دونوں جماعتوں کے درمیان ایک اہم ملاقات طے پا گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، حکومتی نمائندوں نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کر کے مصالحت کی پیشکش کی، جس کے جواب میں پیپلز پارٹی کا ایک وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا۔ اس وفد میں نوید قمر اور اعجاز جکھرانی جیپی پی کے اہم رہنما شامل ہوں گے۔

اس ملاقات میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان موجودہ تنازعات، خاص طور پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات، سیلاب متاثرین کے لیے امداد، اور پنجاب کے مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ پیپلز پارٹی کا وفد مریم نواز کی تنقید پر اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروائے گا۔

یہ ملاقات موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے اور اتحادی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی بحال کرنے کی ایک اہم کوشش سمجھی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں