72

“پنجاب کو اس کے حق سے کوئی نہ روکے” – وزیراعلیٰ مریم نواز کا مخالفین کے لیے سخت پیغام

فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے مخالفین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ “پنجاب اپنے صوبے کے حق میں نہریں نکالنا چاہے تو مخالفین کو تکلیف کیوں ہوتی ہے؟”

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “مخالفین میری ذات پر بات کریں تو میں تنقید نہیں کروں گی، لیکن پنجاب اور پنجابیوں پر بات کریں گے تو میں آپ کو نہیں چھوڑوں گی۔”

وزیراعلیٰ نے واضح کیا، “میرا پانی، میرا پیسہ اور میری مرضی۔ میں نے نہریں نکال کر چولستان کو پانی دیا ہے۔ پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کے لیے مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔”

انہوں نے مخالفین کے مشوروں پر کڑی ردعمل دیتے ہوئے کہا، “ہر چیز کا علاج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہے۔ میں نے اپنے سیلاب متاثرین کو 10 لاکھ روپے دینے ہیں۔ برائے مہربانی اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔”

مریم نواز نے زور دے کر کہا، “چاروں صوبوں کو یکساں این ایف سی ملتا ہے، پنجاب وہ پیسہ اپنے عوام پر لگا رہا ہے، باقی صوبے بھی لگا لیں۔”

انہوں نے فیصل آباد کے عوام کے استقبال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “مجھے لگتا ہے ن لیگ سے ناراضگی کے بعد واپس اپنے گھر آ رہا ہے۔ فیصل آباد جلد لاہور سے زیادہ ترقی یافتہ ہوگا۔”

آخر میں انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ترقیاتی منصوبوں پر نواز شریف اور شہباز شریف کا نام ہی لکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں