لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ریل گاڑی کو پانچ روز کے طویل تعطل کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سپیزنڈ کے قریب ہونے والے دھماکے میں تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک اور پل کی مرمت مکمل ہونے کے بعد اسے دوبارہ ٹریفک کے لیے کھولا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 23 ستمبر کو دہشت گردوں کے ایک دھماکے سے ریلوے لائن شدید متاثر ہوئی تھی، جس کے بعد جعفر ایکسپریس اور بولان میل سمیت متعدد ٹرینوں کے آپریس معطل کرنے پڑے تھے۔ ریلوے محکمہ کے فوری اقدامات کے نتیجے میں متاثرہ لائن اور پل کی مرمت گزشتہ رات تک مکمل کر لی گئی۔
اس بحالی کے ساتھ ہی بولان میل بھی اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ سے روانہ ہو گئی ہے۔ ریلوے حکام نے مسافروں کو یقین دلایا ہے کہ ریلوں کی بحالی کے بعد سفر کے دوران حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔


