47

کسٹمز کے میرین یونٹ نے بحیرہ عرب میں 80 لاکھ روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنائی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے میرین یونٹ نے بحیرہ عرب میں ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ محکمہ کسٹمز کے حکام نے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی دو لانچیں ضبط کرلیں جن سے 29,272 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔

ضبط شدہ ڈیزل کی مالیت 80 لاکھ روپے جبکہ لانچوں کی مالیت 2 کروڑ 50 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ اس کارروائی میں کل 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا ہے۔

یہ کارروائی چرنا آئرلینڈ کے قریب ال عریشہ نامی لانچ پر کی گئی، جہاں کسٹمز کے خصوصی میرین یونٹ نے چھاپہ مارا تھا۔ گزشتہ کارروائیوں میں بھی محکمہ کسٹمز نے 5 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 2 کروڑ 24 لاکھ روپے مالیت کا ڈیزل اور لانچ ضبط کی تھی۔

محکمہ کسٹمز مسلسل ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بحیرہ عرب میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے تحت اب تک کروڑوں روپے مالیت کا غیرقانونی سامان ضبط کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں