50

ٹک ٹاک اسٹارفاطمہ خان نے یوٹیوبررجب بٹ پرجھوٹے وعدوں اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات عائد کردیے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ٹک ٹاک پر مقبول شخصیت فاطمہ خان نے یوٹیوبر رجب بٹ پر شادی کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے جنسی تعلقات قائم کرنے اور انہیں مجبور کرنے کے شدید الزامات عائد کیے ہیں۔ فاطمہ خان نے ‘نیو ڈیجیٹل’ کے پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ رجب بٹ نے نہ صرف انہیں دھوکہ دیا بلکہ شراب نوشی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ان کے مطابق، رجب بٹ نے ملاقات کے ابتدائی دور میں انہیں قیمتی تحائف مثلاً ایک مہنگی گاڑی اور 39 لاکھ روپے کی گھڑی پیش کی، تاکہ ان کا اعتماد حاصل کیا جا سکے۔ فاطمہ خان نے الزام لگایا کہ رجب بٹ متعدد خواتین سے اسی طرح کے تعلقات رکھتے ہیں اور ان کا رویہ اخلاقی حدود سے بالکل ماورا ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ رجب بٹ ہم جنسی تعلقات میں بھی ملوث ہیں اور ان کے پاس ان تمام الزامات کی تصدیق کے لیے واضح شواہد بشمول نامناسب ویڈیوز موجود ہیں۔ فاطمہ خان گزشتہ کئی ہفتوں سے رجب بٹ کے خلاف اپنے موقف کو عوامی سطح پر اٹھا رہی ہیں، جبکہ رجب بٹ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے دفاع میں بات کی ہے۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، اور عوام دونوں اطراف سے متعلق حقائق کا انتظار کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں