لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب اسمبلی میں دہشتگردی سے متاثرہ شہریوں کی معاونت کے لیے امدادی رقم میں نمایاں اضافے کا بل پیش کر دیا گیا۔ ‘دہشتگردی سے متاثر شہریوں کی امداد ترمیمی بل 2025’ کے تحت شہید شہریوں کے لواحقین کے لیے امدادی رقم موجودہ 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
بل کی اہم دفعات کے مطابق:
زخمی ہونے والے شہریوں کے لیے امدادی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے تجویز کی گئی ہے
مہنگائی اور روزمرہ کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی رقم میں یہ اضافہ کیا جا رہا ہے
بل میں اسے فوری طور پر نافذ العمل کرانے کی ہدایت شامل ہے


