اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم شہباز شریف آج سے 26 ستمبر تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اعلیٰ سطحی تقریبات، خصوصی اجلاسوں اور دوطرفہ ملاقاتوں میں حصہ لیں گے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کا دورہ بین الاقوامی تعلقات میں پاکستان کے مؤثر کردار کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے عہدیداروں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی، جن میں خطے کے اہم مسائل اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ دورہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں مصروفیت اور عالمی برادری کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔


