46

11 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو بڑی سزا سنادی گئی

بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)نلگنڈہ میں نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں ملزم کو ریاست تلنگانہ نلگنڈہ کی عدالت نے 22 سال قید کی سزا سنادی۔ملزم ٹی یادیا نے 11 سالہ نابالغ لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا، اس واقعے پر 2016 میں چندور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 2018 سے کیس کی سماعت جاری تھی اور آج عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ملزم کو 22 سال قید کے ساتھ 35 ہزار روپےجرمانہ بھی عائد کیا ہے۔عدالت نے متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ 50 ہزار روپے معاوضہ ادا کرنےکابھی حکم دیا ہے۔معروف بھارتی اداکارخاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار-بھارت ٹیلی ویژن اداکار آشیش کپور کو خاتون سے مبینہ ریپ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نئی دہلی پولیس نے اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے، خاتون نے ان پر الزامات عائد کیے کہ اداکار نے ایک پارٹی کے دوران واش روم جنسی طور پر ہراساں کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سے زیادتی کا مقدمہ بھارتی دارالحکومت کے سول لائنز پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا، پولیس نے آشیش کو پونے سے گرفتار کیا، جہاں وہ اپنی نقل و حرکت کو چھپاتے ہوئے مختلف مقامات پر روپوش تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں