بیجنگ(ایچ آراین ڈبلیو)چین میں تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ میں میں آبدوز ڈرونز، دیوہیکل میزائل اور لیزر ہتھیاروں نے حاضرین کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق چین نے دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی 80 ویں سالگرہ شاندار فوجی پریڈ کے ذریعے منائی۔ دارالحکومت بیجنگ کے تاریخی تیان من اسکوائر میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں چین نے اپنی بھرپور دفاعی اور عسکری طاقت کا عملی مظاہرہ کیا۔
پریڈ کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی، جس کے بعد فوجی دستوں نے صدر شی جن پنگ کو ولولہ انگیز انداز میں سلامی پیش کی۔ پریڈ میں فضائیہ، بحریہ اور بری فوج کے مرد و خواتین اہلکاروں سمیت ہزاروں فوجیوں اور نیم فوجی دستوں نے حصہ لیا۔


