بحرین(ایچ آراین ڈبلیو)نئےاسرائیلی سفیرکی تقرری پردارالحکومت منامہ میں عوام نےسڑکوں پرنکل کر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا-مظاہرین نے اسرائیلی سفارتخانے کے باہر جمع ہوکر نئے سفیر کی تقرری کے خلاف نعرے لگائے، نئے سفیر کی تصاویر بھی نذرآتش کردیں، اس دوران مظاہرین نے اپنی حکومت سے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنےکا بھی مطالبہ کیا۔
ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھامے شہریوں نے غزہ کے حق میں اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کےخلاف بھی آواز بلند کی۔اس دوران سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور انہیں منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا


