62

بھارت کے پانی چھوڑنے پردریائےستلج میں سیلاب کی صورتحال شدت اختیار کرنے لگی

بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)بہاولپور میں دریائے ستلج میں سیلاب کی صورتحال شدت اختیار کرنے لگی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے پنجاب کو پیشگی الرٹ جاری کر دیا، جس کے بعد بڑے پیمانے پر انخلاء کی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد کو سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے تمام اداروں کو ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت کی قیمت عام پاکستانی شہریوں کو ادا نہ کرنی پڑے، اس لیے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں