سعودی عرب(ایچ آراین ڈبلیو)دارالحکومت ریاض میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن اوآئی سی زرائےخارجہ کونسل کا21 واں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گریٹر اسرائیل کا خواب خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے اور گریٹر اسرائیل وژن کسی صورت قبول نہیں، دو ریاستی حل ہی واحد اور منصفانہ راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جرائم خطے اور دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں جب کہ عالمی برادری کی خاموشی سانحے کو بڑھا رہی ہے۔
55


