غزہ(ایچ آراین ڈبلیو)مقبوضہ فلس، طین کے علاقے غز_ہ کے لیے پاکستان کی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی۔ترجمان پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پاکستان سے خصوصی پرواز 100 ٹن امدادی سامان لے کر مصر پہنچی اور قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے امدادی سامان وصول کیا۔
ترجمان نے بتایاکہ غز_ہ کے لیے امدادی سامان مصرکی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق غز_ہ کے لیے مجموعی امداد اب تک 1915 ٹن تک پہنچ چکی ہے، پاکستان سے مزید امدادی سامان آئندہ چند روز میں مصر پہنچے گا۔


