ترکی(ایچ آراین ڈبلیو)چارسالہ عبداللہ زرقا اور اسکی چھ ماہ کی بہن حبیبہ بھوک کا شکار تھے۔ ترک حکومت کی کوششوں سے یہ دونوں اپنے والدین بسمہ اور حمد زرقا کے ہمراہ ترکیہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے لیکن ننھے عبداللہ کیلئے تاخٰیر ہوچکی تھی اور منگل کو یہ بچہ اپنی ماں کی آغوش میں دم توڑ گیا۔
اپنے بیٹے کے کپڑے سینے سے لگائے بسمہ بلکتے ہوئے بولی، میرے لئے اپنے لختِ جگر کاسوک منانا بھی ممکن نہیں کہ اب ساری دعائیں ننھی حبیبہ کیلئے ہیں جسکی حالت بھی اپنے بھائی سے اچھی نہیں- حمد نے کہاکہ ‘اذیت سی اذیت کہ ہم میاں بیوی اپنے بچے کو آنکھوں کے سامنے مرتا دیکھتے رہے-


