جاپان(ایچ آراین ڈبلیو)🇯🇵🇨🇳 ین اسٹیبل کوائن بمقابلہ یوان اسٹیبل کوائن: ایشیا کی کرپٹو دوڑ ٹوکیو کی کمپنی JPYC جاپان کا پہلا ین سے جڑا اسٹیبل کوائن لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
یہ جاپان کے لیے ایک بڑا قدم ہے جو اب تک کرپٹو کرنسی کے بارے میں کافی محتاط رہا ہے۔ دوسری طرف خبریں ہیں کہ بیجنگ بھی یوان پر مبنی اسٹیبل کوائن لانے پر غور کر رہا ہے۔ اس سے چین کو یہ موقع مل سکتا ہے کہ وہ اپنی کرنسی کو عالمی ڈیجیٹل فنانس میں مزید آگے لے جائے۔
آپ اسے مشرقی ایشیا کا اسٹیبل کوائن مقابلہ سمجھیں جاپان کا زور پرائیویٹ انوویشن (نجی اختراعات) پر ہے۔جبکہ چین چاہتا ہے کہ یہ کام ریاستی کنٹرول کے ساتھ ہو۔اگر ایسا ہوا تو دنیا کی دو سب سے بڑی غیر ڈالر کرنسیاں جلد ہی بلاک چین پر اپنی جگہ بنانے کی جنگ لڑیں گی۔


