60

فیس بک پرمحبت کےبعد شادی، گھرپہنچنےپردُلہا نےدُلہن کوپہچاننےسےانکارکردیا

اترپردیش(ایچ آراین ڈبلیو)بھارتی ریاست اترپردیش میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب دُلہا نے اپنی دُلہن کو ہی پہچاننے سے انکار کردیا۔ایک نوجوان اور جھارکھنڈ کی لڑکی کے درمیان فیس بک پر ہونے والی دوستی شادی تک تو جا پہنچی لیکن بعد میں لڑکے نے اسے پہچاننے سے ہی انکار کردیا۔

لڑکی نے سون بھدر کے رہنے والے اس نوجوان کی فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ قبول کی تھی جو ایک بڑے ادارے میں کام کرتا ہے، ان کی آن لائن چیٹس اور ویڈیو کالز جلد ہی ایک رشتے میں بدل گئیں۔ ملاقات کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور ایک مقامی مندر میں انہوں نے ایک دوسرے کو قبول کیا اور روایتی 7 پھیروں کی رسم ادا کی۔

اب لڑکی کا دعویٰ ہے کہ اس نے لڑکے کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے کے لیے اپنا خاندان چھوڑ دیا لیکن کہانی میں ایک چونکا دینے والا موڑ اس وقت آیا جب وہ اپنے شوہر کے گھر گئی جہاں اس کا استقبال کرنے کے بجائے، نوجوان نے مبینہ طور پر شادی کو تسلیم کرنے سے ہی انکار کر دیا، اس نے مبینہ طور پر لڑکی سے کہا کہ معاف کرنا تم کون ہو؟

اپنا تبصرہ بھیجیں