57

بھارت، دہلی میں اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)دہلی میں ایک بار پھر اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس نے اسکولوں کو خالی کراکر سرچنگ شروع کردی ہے۔

دہلی میں ایک بار پھر کئی بڑے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ جس میں دہلی پبلک اسکول، شری رام ورلڈ اسکول اور ماڈرن اسکول شامل ہیں۔

دھمکی ملتے ہی پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ کر تحقیقات میں مصروف ہوگئی، اس دوران احتیاطاً اسکولوں کو خالی کرا کر طلبا کو واپس بھیج دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) دوارکہ، ماڈرن کانونٹ اسکول اور سیکٹر 10 دوارکہ واقع شری رام ورلڈ اسکول کو ایک ای میل آئی ڈی کے ذریعہ دھمکی دی گئی۔

پولیس کنٹرول کے پاس بم کی یہ اطلاع صبح 7 بج کر 24 منٹ پر آئی تھی۔ اس کے بعد دوارکہ سیکٹر-12 واقع اسکول میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی۔رپورٹس کے مطابق طلبا کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ والدین کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں