کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ/ آئینی بینچ میں گولیمار کھجی گراونڈ میں ڈمپنگ پوائنٹ اور تجاوزات کے خلاف درخواست کی سماعت
درخواست گزار کو اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت
کھجی گراونڈ کو کچرے کے ڈمپنگ پوائنٹ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، درخواست
گراونڈ میں نشے کے عادی افراد نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، درخواست
گراونڈ کے اندر ہی پولیس اسٹیشن بھی قائم ہے، درخواست
تاریخی کھجی گراونڈ کو بطور ورثہ محفوظ بنایا جائے، استدعا
کھجی گراونڈ کی صفائی کی جاچکی ہے، عثمان فاروق ایڈووکیٹ
کھجی گراونڈ کی بحالی کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے سندھ حکومت کا منصوبہ جاری ہے، وکیل ٹی ایم سی ناظم آباد
گراونڈ سے پولیس اسٹیشن منتقل کرنے کے اختیارات ٹاون کے پاس نہیں، وکیل ٹی ایم سی ناظم آباد
سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز کی کمی کے باعث بحالی کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، وکیل ٹی ایم سی ناظم آباد
عدالتی احکامات پر فنڈز کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، بحالی کا منصوبہ جلد مکمل کرلیا جائے گا، وکیل ٹی ایم سی ناظم آباد


