کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میںبی وائی سی کی مرکزی رہنما سمیع بلوچ کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت
عدالت نے حکومت سندھ، آئی جی سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے
عدالت کا 7 اپریل تک فریقین سے جواب طلب
سمیع بلوچ کو پیر کے روز احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، وکیل درخواست گزار
آئی جی سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سمیع الدین سمیت 5 افراد کو نظر بند کرنے سفارش کی، وکیل درخواست گزار
لیکن ان 5 میں سے صرف سمیع الدین کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، وکیل درخواست گزار
سمیع الدین بلوچ سے ان کی ماں بہن کو بھی ملنے نہیں دیا جا رہا، وکیل درخواست گزار
مقدمہ خارج ہونے کے بعد منگل سمیع بلوچ کو دوبارہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا


