51

اسرائیلی وزیر کی فلسطینی رہنما کو جیل میں سنگین دھمکیوں پر سخت ردعمل

حماس(ایچ آراین ڈبلیو)قابض صہیونی ریاست کےدہشت گرد اورفاشسٹ انتہا پسند وزیربرائے قومی سلامتی “بن گویر” نے آج اسیر قائد مروان برغوثی کی انفرادی قید کی کوٹھڑی پر دھاوا بولا اور بزدلانہ انداز میں دھمکیاں دیں، جو قابض کی فاشسٹ سوچ اور انسانی اقدار سے دشمنی کا کھلا ثبوت ہیں۔

فلسطینی تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سنگین مجرمانہ اقدام مجاہد مروان برغوثی کے عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتا، بلکہ اسے اپنے عوام کی آزادی اور عزت کے لیے جاری جدوجہد میں مزید ثابت قدمی عطا کرے گا، اور اسیرانِ تحریک کی صفوں کو قابض کی منظم جبر و ظلم کی پالیسیوں کے خلاف مزید متحد کرے گا۔

بیان کے مطابق یہ مجرمانہ طرزِ عمل، قابض کے حراستی مرکز “سدیه تیمن” میں ہونے والے ان جنگی جرائم کی ہی توسیع ہے، جہاں قیدیوں کے ساتھ سنگین مظالم ڈھائے گئے، اور ان میں ڈاکٹرز، نرسز اور صحافی بھی شامل تھے—جو اس جارحیت کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے جس کے ساتھ قابض اپنے قیدیوں اور اسیران سے برتاؤ کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں