53

نیلم میں رتی گلی میں پھنسے 700 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیا

آزاد کشمیر(ایچ آراین ڈبلیو)نیلم میں رتی گلی میں پھنسے 700 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم نےبتایا کہ ریسکیو آپریشن صبح 7 بجے شروع ہوا جو دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر مکمل کیا گیا۔ریسکیو کے دوران 14 کلومیٹر طویل راستے میں تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر سڑک بہہ گئی تھی، تاہم پاک فوج اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ایم اے) کے تعاون سے فوری اقدامات کیے گئے۔آپریشن میں 98 گاڑیاں اور 700 سے زائد سیاح محفوظ مقام تک پہنچا دیے گئے۔ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ علاقے میں میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو کیے گئے تمام سیاحوں کو ان کے متعلقہ علاقوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔کامیاب آپریشن میں ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ٹورازم پولیس، ٹریفک پولیس، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور مقامی افراد نے حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں