مقبوضہ کشمیر(ایچ آراین ڈبلیو)کلگام میں بھارتی فوج کا آپریشن بری طرح ناکام ہوگیا۔12 روز تک جاری رہنے والے آپریشن میں بھوک پیاسے بھارتی فوجی مٹی کھانے پر مجبور ہوئے۔
کلگام میں ہونے والا یہ آپریشن بھارتی افواج اورکشمیری مزاحمت کاروں کے درمیان طویل ترین لڑائی ثابت ہوئی جس میں 12 دنوں میں 9 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز بھی ناکارہ ثابت ہوئے، آپریشن میں کرنل سمیت بھارتی فوج کے 14 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
کلگام میں 12 روزہ آپریشن کے بعد بھارتی فوج کو خالی ہاتھ پسپائی اختیار کرنا پڑی،ایک بھارتی فوجی نے اپنے آخری پیغام میں کہا کہ 5 دن سے کھانے پینے کو کچھ نہیں، فوجی مٹی کھا کر زندہ ہیں۔


