عراق(ایچ آراین ڈبلیو)کربلا میں کلورین گیس کے اخراج سے 600 سے زائد زائرین کو سانس لینے میں دشواری کے باعث عارضی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ وزارت صحت کے مطابق کربلا میں کلورین گیس کے اخراج کے بعد 621 افراد کو دم گھٹنے کی شکایت ہوئی، تاہم تمام مریض ضروری علاج کے بعد صحت یاب ہوکر گھروں کو واپس چلے گئے۔یہ واقعہ کربلا اور نجف کے درمیان واقع ایک واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن پر کلورین لیک ہونے سے پیش آیا-
85


