کراچی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کل جرائم میں 22 فیصد کمی ریکارڈ، سی پی ایل سی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سی پی ایل سی کراچی کے جرائم کے اعداد و شمار کے مطابق رمضان المبارک کے دوران ڈسٹرکٹ ایسٹ، کراچی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کل جرائم میں 22 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

اہم اعداد و شمار:
• اسٹریٹ کرائم میں 18 فیصد کمی (2025 میں 311 واقعات، 2024 میں 381)
• موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں 44 فیصد کمی (2025 میں 153، 2024 میں 272)
• موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں 16 فیصد کمی (2025 میں 731، 2024 میں 873)
• فور ویل گاڑیوں کے چوری اور چھیننے کے واقعات میں تقریباً 30 فیصد کمی

نمایاں بہتری والے علاقے:
• گلستانِ جوہر میں 53 واقعات کی کمی
• شاہراہِ فیصل میں 64 واقعات کی کمی
• جمشید کوارٹرز اور سولجر بازار میں 24، 24 واقعات کی کمی

یہ مثبت پیش رفت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موثر حکمتِ عملی، مستعد کارروائیوں اور بہتر نگرانی کا نتیجہ ہے۔ عوام کے تحفظ اور جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں