49

راہول گاندھی، پریانکا گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنما زیرحراست

بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)راہول گاندھی، پریانکا گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنما زیرحراست-انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔راہول گاندھی کو بہار کے ووٹر فہرست میں ترمیم کے خلاف ’ووٹ چوری‘ احتجاجی مارچ کے دوران حراست میں لیا گیا۔ اپوزیشن انڈیا اتحاد میں شامل اپوزیشن رہنما نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کر رہے تھے۔

تقریباً 300 بھارتی اپوزیشن رہنما الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کر رہے تھے جس کی قیادت لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کر رہے تھے۔احتجاج میں پریانکا گاندھی، اکھلیش یادو اور کئی دیگر اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں