ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں وزارت داخلہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں گزشتہ روز سعودی شہری اور اہلیہ کو اپنی بیٹی کے قتل جرم میں سزائے موت دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ضیف اللہ بن ابراہیم اور ان کی اہلیہ سارہ بنت دلمخ بن عبدالرحمن الشمرانی پر اپنی بیٹی تالا کو قید میں رکھنے، تشدد اور گلا گھونٹ کر مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔سکیورٹی حکام نے دونوں سے تفتیش کی اور کیس عدالت میں بھیجا گیا۔ الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دے دیا گیا۔
سپریم کورٹ اور اپیل کورٹ نے بھی ابتدائی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ایوان شاہی سے احکامات کے بعد عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔اس سے قبل سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے مکرمہ ریجن میں ہیروئن کے ایک غیرملکی سمگلر کی سزائے موت کے احکامات پر عمل درآمد کیا تھا۔
وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ افغان شہری محمد اصغر محبت کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے ہیروئن سمگل کرتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔


